ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی کونسل کے رکن جنرل محمد العصر نے مصر کے سی بی سی چینل سے انٹرویو میں کہا ہے کہ فوجی کونسل جس نے حسنی مبارک کی سرنگونی کے بعد سے ملک کا انتظام سبھالے رکھا تھا تیس جون کو نئي حکومت کو اقتدار سونپ دے گي۔ انہوں نے کہاکہ محمد مرسی کو صدر کے تمام اختیارات مل جائيں گے لیکن صدر کی حلف برداری کے بارے میں اختلافات موجود ہیں۔ مصر کے ایک اور جنرل محمد حجازی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر کو آئينی عدالت کے سامنے حلف اٹھانا ہوگا جسے فوج نے آئين کی ترمیم کے طور پر منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی فوجی کونسل نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے انتخابات کو غیر قانونی قراردیا اور پارلیمنٹ کے اختیارات اپنے ذمے لےلئے۔ پارلیمنٹ میں اخوان المسلمین کی اکثریت تھی۔ اخوان المسلمین نے فوج کے اس اقدام کو بغاوت سے تعبیر کیا۔ اخوان المسلمین نے جمعے کے دن عوام سے التحریر اسکوائر میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔اخوان المسلمین نے جمعے کو اقتدار کی منتقلی کا دن قراردیا ہے۔ یاد رہے مصر کے انقلابی عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے فوجی کونسل کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور فوجی کونسل کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ مصر کےعوام کا کہنا ہےکہ فوجی کونسل امریکہ اور صیہونی حکومت کی آلہ کار ہے۔اخوان المسلمین کے رکن محمد المرسی مصر کی تاريخ میں پہلے سولین منتخب صدر ہیں۔......./169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325487
مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی اور فوجی کونسل کے درمیان تقریب حلف برداری کے بارے میں اختلافات بدستور جاری ہیں.